ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈوبھال کا ٹرمپ کی طرف سے نامزد این ایس اے سے اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال

ڈوبھال کا ٹرمپ کی طرف سے نامزد این ایس اے سے اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال

Tue, 20 Dec 2016 23:24:56  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن، 20/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے نامزد کئے گئے قومی سلامتی کے مشیر جنرل(ریٹائرڈ)مائیکل فلن سے یہاں ملاقات کی اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان علاقائی اور عالمی اسٹریٹجک مسائل اور ہند- امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے راستے تلاش کرنے کے سلسلے میں وسیع بات چیت ہوئی۔یہاں ہندوستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ ایسا مانا جا رہا ہے کہ بات چیت کے دوران فلن نے نئے دور میں ہندوستان کی ترقی اور اس کی قیادت کو لے کر انتہائی فخر کا اظہار کیا ہے۔ڈوبھال کل امریکہ پہنچے تھے۔ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ فلن نے کچھ دن پہلے ڈوبھال سے فون پر بات کی تھی اور انہیں امریکہ آنے کی دعوت دی تھی۔سفارت خانے کے ذرائع نے بتایاکہ ایساماناجا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان ہوئی یہ پہلی ملاقات، جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی،عالمی مسائل پر اپنے خیالات شیئر  کرنے نیز ہندوستان اور امریکہ کے درمیان آنے والے مہینوں اور سالوں میں باہمی تعاون اور تعلقات کوآگے بڑھانے کی راہ تلاش کرنے کا ایک موقع تھی۔دونوں نے اسٹریٹجک، اقتصادی سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اورفلن نے ہندوستان-  امریکہ تعلقات کو لے کرمثبت رخ بھی اظہارکیا۔


Share: